بیس فیصد گرانٹ حاصل شدہ ہائی اسکول کے ذمہ داروں کا اجلاس؛ تعلیمی میعار قائم کرنے کی اپیل

لاتور( شہاب مہدی کبیر) 20 فیصد گرانٹ حاصل شدہ ہائی اسکولس میں تعلیمی معیار اور طلباء کے لئے تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرکے ریاست میں لاتور پیاٹرن قائم کرنے کی اپیل لاتورضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر(ثانوی) مسٹر اکرڈے نے آج لاتور میں شعبہ تعلیمات و مہاراشٹر راجیہ مستقل غیرامدادی اسکول تنظیم لاتور کی جانب سے منعقدہ امسال 20فیصد گرانٹ حاصل شدہ ہائی اسکول کے ذمہ داروں کےاجلاس میں کی.

اس موقع پر ضلع ہیڈ ماسٹرس اسوسیشن کے صدر دیشمکھ، معتمد چولے سر،تعلیمی اداروں کے ذمہ دار عبدالرزاق نانا لاتور ضلع کے مستحق ہائی اسکولس کے صدور مدرسین ، تنظیم کے عہدیداران، کے علاوہ ضلع پریشد کے شعبہ تعلیمات کے ڈھاکنے سر، سوریہ ونشی سر بھی موجود تھے. اجلاس میں غیر امدادی اسکول تنظیم کے ضلع صدر نکم سر، غیر امدادی پرائمری اسکولس تنظیم کے ضلع صدر شیخ اسماعیل سر، نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

Leave a comment