جلگاؤں : ایرنڈول کے پاس دردناک حادثہ کالی پیلی مسافر جیپ کے ڈرائیور سمیت ٦ افراد ہلاک

جلگاؤں ٢٣ ِدسمبر( سعیدپٹیل کے ذریعے ) ایرنڈول سے ملی اطلاعات کے مطابق قومی شاہراہ نمبر ٦ پر ایرنڈول سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر لاری ٹرک اور کالی پیلی مسافر جیپ کے درمیان ہوۓ دردناک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوۓ گۓ۔

ذرائع سے ملی خبر کے مطابق حادثہ اتنا زبردست تھا کہ کالی پیلی کے ڈرائیور سمیت پانچ افراد جاۓ حادثے پر ہی جاں بحق ہوگۓ ۔جبکہ ایک شدید زخمی کی موت اسپتال میں دوران علاج واقع ہوئ۔دھولیہ سے جلگاؤں کی جانب آنے والی لاری ٹرک نمبر ایم ایچ ١٥ جی ٨٤٧٤ جس کا اسٹرینگ ایکسیل ٹوٹ جانے سے لاری ڈرائیور کے قابوں سے باہر ہونے کی وجہ سے سامنے سے آنے والی کالی پیلی مسافر جیپ نمبر ایم ایچ ١٩ وای ٥٢٠٧ سے اس کے اوپر جا ٹکرائ ۔اس دردناک حادثے میں کالی پیلی کے ڈرائیور اور دیگر چار مسافروں کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئ۔

جبکہ ایک شدید زخمی مسافر کی موت ایرنڈول اسپتال میں دوران علاج واقع ہوئ۔دیگر زخمیوں کو ایمرجنسی علاج کےلۓ ایرنڈول لیجایا گیا ہے۔یہ حادثہ آج ٢٣ ِ دسمبر پیر کی دوپہر تین سے شام چار بجے کے درمیان میں ہوا ہے۔تادم مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئ ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading