جلد ہی سی ٹی ای ٹی کی جوابی کاپی جاری ہوگی

ناسک(عامر ایوبی) سینٹرل بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کی اہلیتی جانچ کیلئے لیے جانے والے پیپر سی ٹی ای ٹی کا انعقاد 9 دسمبر بروز اتوار کو ہوا تھا جس میں ناسک سمیت ملک بھر سے ہزاروں بے روزگار ڈی ایڈ اور بی ایڈ ڈگری یافتگان نے شرکت کی تھی اس امتحان کی جوابی شیٹ جلد ہی ویب سائٹ پر مہیا کر دی جائے گی ذرائع کے مطابق عام طور پر امتحان کے انعقاد کے دیڑھ ماہ بعد جوابی شیٹ آن لائن فراہم کی جاتی تھی لیکن اس مرتبہ اندرون دس یوم یہ جوابی کاپی آنائن دستیاب ہوگی یاد رہے کہ تعلیمی میدان میں حکومت بہت زیادہ تبدیلیاں لارہی ہے اور اب اساتذہ کی بھرتی ان کی اہلیت کی بنیاد پر ہوگی اس کے لئے سی ای ٹی ای ٹی یا ٹی ای ٹی کا امتحان پاس کرنا انتہائی لازمی ہو چکا ہے اب تک ایسا ہوتا تھا کہ اسکول کی انتظامیہ دس سے بیس لاکھ روپے کے عوض اساتذہ کو نوکری دیا کرتی تھی اور ایسا کرنے سے نااہل ڈگری یافتگان نے پیسے کے بل پر نوکری تو حاصل کرلی لیکن وہ طلبہ کو تعلیم دینے میں ناکام رہے اور میعار تعلیم میں گراوٹ واقع ہوئی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading