جب تک کوروناوائرس کی ویکسین نہیں ملے تب تک لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا جانا چاہئے: تحقیق

نئی دہلی۔کوروناوائرس (Coronavirus) کو لیکر کی گئی ایک نئی اسٹڈی(study) میں کہا گیا ہے کہ جب تک کوروناوائرس کی ویکسین(coronavirus vaccine) نہیں مل جاتی تب تک انفیکشن سے جوجھ رہے ممالک کو اپنے یہاں لاک ڈاؤن(lockdown) نہیں ہٹانا چاہئے۔ چین میں کوروناوائرس پھیلنے کے معاملوں کی اسٹڈی کرکے اس نتیجے پر پہچاگیا ہے۔ اسٹڈی میں ایسے لوگوں کو انتباہ دیا گیا ہے جو دھیرے۔دھیرے لاک ڈاؤن ہٹانے پر سوچ رہے ہیں۔ ان ممالک کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ ان کے یہاں لوگوں کو نارمل زندگی واپس لوٹے۔

انڈیپینڈینٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں ہوئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین میں اگر پابندیوں میں چھوٹ دی جاتی ہے اور وہ وگوں کا موومینٹ بڑھتا ہے تو کوروناوائرس دوبارہ واپس لوٹ سکتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا یے کہ اگر چین کی حکوومت جلدازی میں پابندی کو ختم کرتی ہے تو اسے دعبارہ اس وائرس سے نمٹنا پڑ سکتا ہے۔

چین میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرر علاقوں پر کی گئی ریسرچ

یہ ریسرچ دا لینسیٹ نام کے میڈیکل جرنل میں چھپی ہے۔ اس میں چین میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ اثر والے 10 صوبوں کے معاملوں کی تحقیق کی گئی ہے۔ تحقیق نے وائرس سے متاثر چین کے ان 31 صوبوں کے معاملوں کو بھی اپنے مطالعہ میں شامل کیا ہے جہاں سب سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading