ثانیہ مرزا کی بہن انعم اور اظہرالدین کے بیٹے اسد رشتہ ازدواج میں منسلک

حیدر آباد: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کا رشتہ گزشتہ کئی مہینوں سے زیر بحث تھا ۔ آخر کار انعم اور اسدالدین نے گذشتہ شب حیدرآباد میں شادی کر لی۔ اسد مشہور کرکٹر محمد اظہرالدین کے صابزادے ہیں ۔

انعم نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی کچھ تصاویر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ انعم اور اسد کی شادی کی تصاویر کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ انعم دلہن کے روپ میں بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ، جبکہ اسد نے بادامی رنگ کی شیروانی پہن کر محفل میں چار چاند لگا دئے ۔ تصویر شیئر کرتے وقت انعم نے کیپشن میں لکھا ، ’’مسٹر اینڈ مسز! الحمد اللہ فار ایوری تھِنگ۔‘‘

View this post on Instagram

Mr and Mrs ? #alhamdulillahforeverything #AbBasAnamHi ? @weddingsbykishor @daaemi

A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa) on

بتایا جا رہا ہے کہ انعم اور اسد ایک دوسرے سے کافی دنوں سے ملاقات کررہے تھےاور انہوں نے محبت کی شادی کی ہے۔ ثانیہ مرزا بھی کئی مرتبہ اپنی بہن انعم اور اسد کے تعلقات کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ اسد کو ایک طوعل عرصے سے اس لمحے کا انتظار تھا اور جب یہ لمحہ آیا تو اسد نے بھی یہ خوشخبری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے سب کو سنائی۔ دولہا اسد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ، ’’آخرکار میں نے اپنی محبت سے شادی کرلی۔‘‘

View this post on Instagram

Finally married the love of my life ♥️♥️♥️ #abbasanamhi

A post shared by Asad (@asad_ab18) on

اس مبارک موقع پر ثانیہ مرزا نے بھی اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

View this post on Instagram

??

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

View this post on Instagram

My happiness ❤️

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

واضح رہے کہ انعم پیشہ کے اعتبار سے فیشن کیوریٹر اور اسٹائلسٹ ہیں اور والد اظہرالدین کے گوا کو پری سیزن کیمپ ٹیم میں مشیر مقرر کئے جانے کے بعد اسد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اسد وجے ہزارے ٹرافی میں نہیں کھیلے لیکن ان کا نام رنجی ٹیم میں شامل تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے ڈیبیو سے قبل اسد 2009 میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کولٹس الیون کے لئے کے معین الدولہ گولڈ کپ میں کھیلے تھے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

Leave a comment