۴۵ فیصد طلبہ نےلگوئے ٹیکے
چکھلی ضلع بلڈانہ: ذوالقرنین احمد
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ترغیب پر پورے ملک میں ۹ سے ۱۵ سال کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ٹیکہ اندوزی مہم شروع ہے ۲۷ نومبر سے ۲۸ دسمبر تک پوری ریاست میں خصوصی طور پر یہ مہم چلائی جارہی ہے، اسی کے مدے نظر ثانیہ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے تحت جاری ثانیہ انگلیش میڈیم اسکول چکھلی میں ۸ دسمبر بروز سنیچر کو صبح گیارہ بجے سے ۳ بجے تک روبیلا اورخسرہ ٹیکہ اندوزی کا پروگرام منعقد کیا گیا اس سے قبل مسلم علاقوں میں اس مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر افواہ پھیلنے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو ٹیکہ اندوزی کرنے کیلئے تذب بذب کا شکار تھے انکی ان غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے ثانیہ انگلش میڈیم اسکول میں ایک پرینٹس میٹینگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر شیخ نے روبیلا اورخسرہ کے بارے میں والدین کے سامنے پوری بات رکھی اور اسکے بارے معلومات فراہم کی، جس کے بعد والدین نے چین کی سانس لی اور ۸ دسمبر کو ثانیہ انگلش میڈیم اسکول میں روبیلا اورخسرہ ٹیکہ اندازی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عارف بیگ ودھیکا آدیھکار چکھلی ، ڈاکٹر پرتکشا وایاڑ ، کماری سوتی ٹھینگ، ڈاکٹر عمران خان تعلقہ ویدیھکا آدیھکاری، وغیرہ موجود تھے تقریباً ۴۵ فیصد بچوں کو روبیلا ٹیکہ اندوزی کی گئی والدین سے ایک فارم پر دستخط لی گئی جس میں وہ اپنی ذمہ داری پر بچوں کو ٹیکہ اندوزی پر راضی ہے درج تھا۔ اس موقع پر مدعو کیے گئے ڈاکٹرز اور پوری ٹیم کا اسکول کی جانب سے پھول پیش کرکے استقبال کیا گیا، اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے پرنسپل جنید سر، تانبڑے سر، سہیل سر، ذوالقرنین سر، جاسمین میڈیم، تانبڑے میڈیم وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا، اس طرح پروگرام اختتام پذیر ہوا۔