بھیونڈی (شارف انصاری):-بھیونڈی شہر میں واقع گائتری نگر میں نوجوانوں میں شام کو ہو رہے جھگڑے کو چھڑانے گئے نوجوان ساجد صابر علی شیخ 18 کو تین لوگوں نے مل کر بے رحمی سے قتل کر دیا ۔ واردات کی خبر ملنے پر شانتی نگر پولیس نے تینوں ملزم شمیم، ارشد اور مرتضی کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملی معلومات کے مطابق گائتری نگر کے بغل کے محلے میں رہنے والے صدام جلال الدین شیخ کو اس قتل معاملے کے کلیدی ملزم شمیم انصاری کی والدہ نے اپنا بیٹا مانا ہے ۔ جس کے لئے وہ اس کے پاس سے پیسہ ادھار لیا تھا۔ جس کی بھنک شميم رضا شمشلحق انصاری، ارشد شمشلحق انصاری، مرتضی مصطفی خان کو لگی ۔ تینوں آپس میں مل کر صدام سے یہ بات پوچھنے گئے اور وہاں جھگڑا شروع کر دیا ۔ اس جھگڑے کو چھڑانے کے لئے ساجد شیخ نامی نوجوان ان کے بیچ گیا ۔اس کو درمیان میں آتا دیکھ کر شمیم، ارشد اور مرتضی تینوں نے مل کر اس کو زمین پر گرا کر لکڑی کے ڈنڈے اور موٹر سائیکل کے شاک آبزرور سے پٹائی کر دی ۔ جس میں ساجد کی جائے واردات پر ہی موت ہو گئی ۔ اس قتل معاملے میں سانتی نگر پولیس اسٹیشن نے اکرم الدین عرف انا سے ملزمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔ واردات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر (انتظامیہ) منجیت سنگھ بگا نے ملزم شمیم، ارشد اور مرتضی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس انسپکٹر بگا کے مطابق اتوار کے روز تینوں ملزمین کو بھیونڈی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔