غزہ کے باشندوں کے 100 دن 100 سال کے برابر ہیں: یو این ایجنسی

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آج اتوار کے روز 100 دن ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جنگ کی وجہ سے غزہ میں انسانی صورت حال کی سنگینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثر ہونے والے باشندوں کے ایک سو دن ایک صدی کے برابر ہیں۔

سنگین انسانی بحران کے درمیان اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے خبردار کیا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
ناقابل بیان!

’یو این آر ڈبلیو اے‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی مشکل، تباہ کن اور ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے العربیہ/الحدث کو اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے 100 دن اس پٹی کے باشندوں کے لیے ایسے گزرے جیسے 100 سال ہوں۔

انہوں نے مصری شہر العریش پہنچنے پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت مشکل، تباہ کن اور ناقابل برداشت ہے۔

اقوام متحدہ کے کمشنر جنرل نے دنیا کے تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور فوری جنگ بندی کے حصول کے لیے کام کریں۔

یہ انتباہ جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، خاص طور پر محصور اور گنجان آباد غزہ کی پٹی پر قحط کا خوف منڈلانے لگا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading