تھمنے والا نہیں کورونا کا قہر، امریکہ میں 22 لاکھ اور برطانیہ میں 5 لاکھ اموات کا اندیشہ

لندن :کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک 7.5 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں اور تقریباً 2 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہیں، لیکن ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ اموات کی تعداد لاکھوں میں پہنچنے والی ہے۔

برطانیہ میں ہوئی ایک اسٹڈی کے بعد اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف امریکہ میں ہی 22 لاکھ اموات ہوں گی اور برطانیہ (یونائٹیڈ کنگڈم) میں 5 لاکھ اموات کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ صرف ان دو مقامات پر ہی تقریباً 27 لاکھ اموات کا خدشہ ہے۔
دراصل کورونا وائرس امریکہ اور برطانیہ دونوں جگہوں پر بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹڈی کی جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت جتنا اندازہ لگا رہی ہے اس سے کہیں زیادہ اموات ہوں گی۔ جو کچھ سامنے آ رہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہونے والے ہیں۔ برطانیہ نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی طرح کے سخت اقدام کیے ہیں، لیکن فی الحال کوئی اچھی خبر سامنے نہیں آ رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading