تھانے: کانگریس کے دو باغی کارکن پارٹی مخالف سرگرمیوں پر معطل ک انگریس میں بغاوت برداشت نہیں کی جائے گی – ایڈوکیٹ وکرانت چوہان

تھانے: کانگریس کے دو باغی کارکن پارٹی مخالف سرگرمیوں پر معطل
کانگریس میں بغاوت برداشت نہیں کی جائے گی – ایڈوکیٹ وکرانت چوہان

تھانے (آفتاب شیخ)
کانگریس پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی کے اتحاد کے خلاف سرگرمیاں انجام دینے والے دو سینئر لیڈر و کارکنان منوج شندے اور سریش پاٹل کھیڑے کو چھ سال کے لیے پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے حکم پر کیا گیا ہے۔ تھانے کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ وکرانت چوہان نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ منوج شندے اور سریش پاٹل کھیڑے نے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کے خلاف آزادانہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، جو کہ پارٹی کے اتحاد کے اصولوں کے منافی ہے۔
ایڈوکیٹ وکرانت چوہان نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی کانگریس نے ان باغی سرگرمیوں میں ملوث کئی دیگر افراد کو بھی معطل کر دیا ہے اور واضح کیا کہ کانگریس پارٹی ایسے آزاد امیدواروں کی کسی قسم کی حمایت نہیں کرتی۔ مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار، جیسے کہ راجن وچارے، کیدار دیگھے، ڈاکٹر جیتندر اوہاڈ اور نریش منیرا کو کانگریس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ایڈوکیٹ وکرانت چوہان نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ مہا وکاس اگھاڑی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کریں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پالیسی میں بغاوت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اور تمام کارکنان کو اتحاد اور نظم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading