تھانے میں اردو کے بقا و فروغ کے لیے ادبی نشست کا انعقاد
خاندیش ادبی مرکز کی بہترین شروعات
تھانے (آفتاب شیخ)
حال ہی میں تھانے کے معروف سماجی ادارہ انجمن خاندیش کے زیر اہتمام خاندیش ادبی مرکز کا دوبارہ قیام کیا گیا تھا۔ ادبی مرکز کے قیام کا مقصد اردو زبان، ادب ثقافت کا تحفظ یقینی بنانا اور اردو کی بقا و ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنا ہے۔ اسی سلسلے کی پہلی کڑی ایک ادبی شعری نشست کی شکل میں منعقد کی گئی۔ یہ شعری نشست خاندیش ادبی مرکز کے سابق سیکریٹری و رابوڑی کے مشہور شاعر مرحوم شفیق مینانگری کے نام سے منصوب کی گئی۔ نشست کی صدارت سینئر شاعر اعجاز ہندی نے کی وہی اردو کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے نوجوان فعال شخصیت امتیاز خلیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ مقامی مسلم شعراء کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے غیر مسلم شعراء نے بھی شرکت فرماکر اردو سے اپنی وابستگی و محبت کا اظہار کیا۔ شعراء میں
اعجاز ہندی، گلزار کرلوی، ڈاکٹر عبدالخلیق وفا سلطان پوری، انیس تھانوی، ایڈوکیٹ ریکھا روشنی، ریحانہ شیخ، ابھیلاش چاؤلہ، غنی گھائل، عقیل رضی، ایاز میر نے بہترین انداز میں اپنے کلام پیش کر سماع باندھ دیا تھا۔ نشست میں شعرائے کرام و ادبا نے شرکت کی چونکہ یہ سلسلہ رابوڑی میں کافی برسوں بعد دوبارہ شروع ہوا ہے اس لیے بھاری برسات کے باوجود باذوق حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر کر منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران خاندیش ادبی مرکز کے صدر آفتاب شیخ نے مختصراً ادبی مرکز کے قیام و اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور ہر ماہ کے آخری سنیچر کو ادبی شعری نشست منعقد کیے جانے کے مطالق سامعین کو آغا کیا و ساتھ ہی ساتھ دیگر اصناف ادب پر بھی نشستیں منعقد کی جانے کی بات کہی جسے حاضرین نے کافی سراہا۔ صدرِ نشست، مہمان خصوصی و شعرائے کرام نے اپنے کلام و اظہار خیال کرنے سے پیشتر خادیش ادبی مرکز کے صدر آفتاب شیخ، انجمن خاندیش کے صدر سید عباس علی و اراکین ادبی مرکز و انجمن خاندیش کو مبارکباد پیش کی اور ان کے اردو کی خدمت کے جذبے کو سراہا و حوصلہ افزائی کی۔ صدر نشست اعجاز ہندی و مہمان خصوصی امتیاز خلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے منتظمین کو اپنے زرین مشوروں سے بھی نوازا۔ رابوڑی فرینڈ سرکل اردو اسکول کی مجلس عاملہ کی میٹنگ بھی اسی وقت تھی ادبی نشست کے لیے اسکول کے ٹرسٹیان نے میٹنگ ملتوی کر اردو سے محبت کا ثبوت دیا اس کے لیے نشست کے اختتام پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ نظامت کے فرائض شفیع بورنڈکر پرائمری اردو اسکول کی ہیڈ مسٹریس فرحانہ شیخ و ٹی ایم سی اسکول کے مدرس عبدالکریم خان نے انجام دیے۔ اختتام میں ادبی مرکز کے رکن فیض شیخ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔