میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2026 کے لیے ووٹنگ کے لی ے 12 قسم کے شناختی ثبوت قابلِ قبول

تھانے میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2026 کے لیے

ووٹنگ کے لیے 12 قسم کے شناختی ثبوت قابلِ قبول

تھانے (آفتاب شیخ)

تھانے میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2026 کے لیے ووٹنگ 15 جنوری 2026 کو ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ووٹر فوٹو شناختی کارڈ کے علاوہ 12 دیگر شناختی دستاویزات کو بھی ووٹ ڈالنے کے لیے قبول کیا جائے گا، بشرطیکہ ووٹر کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہو۔ کمشنر اور الیکشن آفیسر سوربھ راؤ نے بتایا کہ منظور شدہ 12 شناختی ثبوتوں میں سے کسی ایک کی پیشکش پر ووٹنگ ممکن ہوگی۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق، جن ووٹروں کے پاس ووٹر فوٹو شناختی کارڈ موجود ہے، انہیں پولنگ اسٹیشن پر وہی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ تاہم، جو رائے دہندگان ووٹر فوٹو شناختی کارڈ پیش کرنے سے قاصر ہوں، ان کی شناخت کے لیے دیگر متبادل شناختی ثبوت قابلِ قبول ہوں گے۔ صرف ووٹر سلپ کی بنیاد پر ووٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ ووٹر سلپ کے ساتھ درج ذیل میں سے کسی ایک شناختی دستاویز کا ہونا ضروری ہے۔

اگر کسی ووٹر کے پاس ووٹنگ کے وقت ووٹر فوٹو شناختی کارڈ موجود نہ ہو تو جن 12 شناختی ثبوتوں کو قبول کیا جائے گا، ان میں آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، مرکزی یا ریاستی حکومت، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ یا پبلک لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تصویری شناختی کارڈ، بینک یا پوسٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ تصویری شناختی کارڈ کے ساتھ پاس بک، وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ، تصویر کے ساتھ پنشن سے متعلق دستاویزات، رکن اسمبلی یا رکن قانون ساز کونسل کو جاری کردہ شناختی کارڈ، متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے تصویر کے ساتھ جاری کردہ معذوری کا سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر کسی ووٹر نے ووٹر لسٹ میں اپنا پتہ تبدیل کرایا ہے، لیکن نیا شناختی کارڈ ابھی تک موصول نہیں ہوا، تو ایسی صورت میں پرانا شناختی کارڈ بھی قابلِ قبول ہوگا، بشرطیکہ ووٹر کا نام موجودہ پتے کے ساتھ ووٹر لسٹ میں درج ہو۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading