تھامس کوک دیوالیہ کے دہانے پر 180,000 سیاح پھنس گئے

تھامس کوک دیوالیہ کے دہانے پر 180,000 سیاح پھنس گئے

لندن ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تھامس کوک 178 سالہ ٹراویل فرم نے اعتراف کیا ہے کہ اسے دیوالیہ کا سامنا ہے ۔ شیر ہولڈرس کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس دیوالیہ سے باہر نکلنے کا اب موقع نہیں ہے ۔ تھامس کوک کو 200 ملین پاؤنڈ کا خسارہ ہوا ہے ۔ اس فرم کو قبل ازیں زبردست آمدنی حاصل تھی لیکن آج صبح اچانک کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے شیئر ہولڈرس کو آگاہ کرتا ہے کہ کمپنی کو فنڈس میں کمی کا سامنا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ سیاحت کا منصوبہ بنانے والے ہزاروں برطانوی شہریوں کو مایوسی ہوگی اور تھامس کوک کے اس اچانک موقف سے تقریباً 180,000 سیاح پھنس سکتے ہیں ۔ اگر تھامس کوک واقع دیوالیہ کا شکار ہوجائے تو سیاحوں کیلئے تیار کردہ ہالی ڈے پیاکیجس بھی ضائع ہوجائیں گے ۔ جن سیاحوں نے اپنی فلائیٹس بک کئے ہوئے ہیں ان کا کوئی تحفظ نہیں کیا جاسکے گا ۔ کمپنی کو بہت ہی نازک صورتحال کا سامنا ہے ۔

Read More

Leave a comment