چنئی، 20 اگست ( یواین آئی ) دراوڈ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے اقلیتی سیل کے لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اے رحمن خان کا جمعرات کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہے مسٹر خان حال ہی میں کورونا وبا سے صحت یاب ہوئے تھے اور اسپتال میں داخل ہی تھے جہاں آج صبح انہیں دل کا دورہ پڑا۔
مسٹر خان 1996-2001 میں ایم کروناندھی کے زیرقیادت ڈی ایم کے حکومت میں لیبر وزیر رہے۔ وہ ڈی ایم کے اعلی سطحی کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔ ڈی ایم کے نے اپنے مرحوم لیڈر کے اعزاز میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق پارٹی پرچم آج سے تین دن تک آدھا جھکا ہوا رہے گا اور تمام پروگرام ملتوی کردیئے ہیں ۔