تل کو خوراک میں شامل کرنے کے سے ایسے کون سے حیرت انگیز فوائد ہیں؟ جانیے اس خبر میں

تل کو خوراک میں شامل کرنے کے سے ایسے کون سے حیرت انگیز فوائد ہیں؟
تل کے بیجوں کا استعمال اکثر مٹھایوں میں ہوتا ہے جب کہ اس ان کے لڈو یا گجک بھی سردیوں میں خاصے پسند کیے جاتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ انہیں روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کے کیا فوائد ہیں؟

تل وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہوتا ہے جو کہ جلد اور بالوں کو صحت بخشتے ہیں۔

تل کا روزانہ استعمال کرکے تناؤ کم کریں

تل کے بیج میں ’ٹروسائن‘ پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں موجود کیمیکل سیروٹونائن کو بڑھاتا ہے۔ یہ سیروٹونائن انسان کا مزاج اچھا کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور تل کا روزانہ استعمال کرنے سےتناؤ کی کیفیت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

توانا اور پھرتیلا

تل فائبر، آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس سے مالامال ہوتے ہے اور ان کا روزانہ استعمال انسان کو توانا اور پھرتیلا رکھتا ہے۔ تل میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ بہتر صحت کے لیے معاون سمجھے جاتے ہیں۔

معتدل بلڈ پریشر

تل کے بیجوں میں میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کو ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے بچاتا ہے۔ تل کا روزانہ استعمال کرنے سے انسان کا بلڈ پریشر معتدل رہتا ہے۔

چمکدار جلد

تل کے بیجوں میں اینٹی انفلامیٹری خاصیت پائی جاتی ہے جو جلد پر الرجی یا خارش سے بچاتی ہے جب کہ تل کا تیل استعمال کرنے سے چہرہ چمکدار اور تروتازہ ہوجاتا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading