تلنگانہ: حیدرآبادمیں حوالہ ریاکٹ بے نقاب، چار گرفتار، 1.4کروڑ روپے برآمد

تلنگانہ: حیدرآبادمیں حوالہ ریاکٹ بے نقاب، چار گرفتار، 1.4کروڑ روپے برآمد

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے ایک بڑے حوالہ ریاکٹ کو گرفتار کرلیا اور ان کے ق بضہ سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپیہ ضبط کرلیا۔ ٹاسک فورس کمشنر کی نگرانی میں یوسف گوڑہ جوبلی ہلز میں کارروائی کی گئی ہے۔

انگریزی نیوز ویب سائٹ ”دی نیوز منٹ“ کے مطابق ملزمین کی شناخت ۳۳/ سالہ مرلی چودھری جو سیول کنٹراکٹر بتایا جاتاہے اور وہ یوسف گوڑہ کا ساکن ہے، ۴۳/ سالہ راجیش جو تارناکہ میں ایک اکاؤنٹٹنٹ ہے، جگدیش جو پیشہ سے ایک دانتوں کا ڈاکٹر ہے ان کا تعلق آندھراپردیش کے اونگول سے ہے اور ایک سرینو جو ایک کارڈررائیور ہے اس کا تعلق بھی آندھراپردیش کے کرشنا ضلع سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک موصولہ اطلاع کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان ملزمین کو حراست میں رکھا گیا ہے اور تمام رقم کو ضبط کرلیاگیا ہے۔ بعد ازاں مذکورہ رقم اور ان ملزمین کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading