تحریک صدائے حق کی جانب سے شائع کردہ سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز جمع کرنے کا 15 اکٹوبر آخری دن

اورنگ آباد(ورق تازہ نیوز) حافظ شیخ عمران قادری کی اطلاع کے بموجب تحریک صدائے حق اہلسنّت وجماعت کی جانب سے شائع کردہ سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کوئز سلسلہ نمبر 4 جسکا رسم اجراء 8 سپٹمبر بروز اتوار کو دربار ہوٹل کے سامنے بدست حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد اسرار احمد صاحب قبلہ صدر مدرس مدرسہ مصباح العلوم عالیہ کمالیہ ومولانا ندیم ربانی صاحب کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا اور اسکے بعد شہر اورنگ آباد اور مضافات اورنگ آباد کے کئی مدارس اسکولس کالجس اور کوچنگ کلاسیس والوں تک وہ پہونچا جس میں آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی 63 سالہ مبارک زندگی کی مناسبت سے 63 سوالات رکھے گئے تھے 15 اکٹوبر 2019 اس کوئز کے جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے لہذا ان تمام لوگوں اور مدارس اسکولس کالجس کے ذمہ داران سے گزارش کی جاتی جنہوں نے اس کوئز میں حصہ لیا ہے وہ آج ہی اپنے کوئز کے جوابی بیاض (answer sheet) کو اپنے اپنے قریبی مرکز پر یا پھر تحریک صدائے حق کے مرکز طیبہ مسجد رحمانیہ کالونی میں جمع کروادیں 15اکٹوبر کے بعد فارم قبول نہیں کیے جائینگے ۔

اور یاد رکھے 31 اکٹوبر بروز جمعرات ایک عظیم الشان اجتماع بعنوان جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا جائے گا جس میں بحیثیت مقرر خصوصی خطیب بےمثال خطیب ہندوستان حضرت علامہ شیخ عبد الغنی محمد عطیف قادری صاحب قبلہ بدایونی کی تشریف آواری ہونگی اور حضرت کےخطاب کے بعدسیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ کوئز کے انعامات تقسیم کیے جائے گے یہ عظیم الشان اجتماع امپیریل لانس فرزاد کالونی کٹ کٹ گیٹ روڈ اورنگ آباد میں بعد نمازمغرب سے شروع ہوگا جس میں سیرت کوئز میں حصہ لینے والوں کی شرکت مع کوپن لازمی ہونگی اور غیر حاضری کی صورت میں انعام کا استحقاق ختم ہوجائے گا۔لہذا تمام حضرات ضرور شرکت فرمائے بعد جلسہ نیاز کا اہتمام رہے گا اور خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔9923778855

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading