بی جے پی کے ایم ایل اے کورونا سے متاثر

Pankaj-Vohraگوہاٹی ، 23 جون (یواین آئی) آسام کے ضلع کریم گنج میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے کو کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متاثر پایا گیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


پتھرکانڈی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے کرشنیندو پال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی علامات پائی گئیں تھیں اور پیر کو ان کی جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ایم ایل اے کو پچھلے تین دن سے بخار تھا اور 18 جون کو ٹیسٹ کے لئے ان کا نمونہ پیش لیا گیا تھا۔
مسٹر پال ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے رکن اسمبلی ہیں۔اس کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
آسام میں اب تک 5،586 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ، جن میں سے 3،521 کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading