کلکتہ 3جولائی (یواین آئی)ہگلی سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ و سابق اداکارہ لاکٹ چٹرجی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔
بنگال بی جے پی کی جنرل سیکریٹری لاکٹ چٹرجی نے خود ہی ٹوئیٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ میں بخار میں مبتلا تھیں، آج صبح ہی رپورٹ آئی ہے کہ کورونا وائرس مثبت ہے۔میں گزشتہ ایک ہفتے سے آئسولیشن میں تھی۔اس وقت میں بہتر ہوں اور گھر میں ہی قرنطینہ میں ہوں۔لاکٹ چٹرجی نے اداکا ری چھوڑ کر سیاست میں میں شامل ہوگئی تھیں اور اب ہگلی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ممبر پارلیمنٹ ہیں۔