بی جے پی رکن اسمبلی کو پولیس نے پیٹا، کپڑے بھی پھاڑے!

علی گڑھ: اتر پردیش میں رام راج ہونے کا دعوی کرنے والے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کو پولیس والوں نے پیٹ دیا۔ علی گڑھ کی اگلاس سیٹ سے رکن اسمبلی راج کمار سہیوگی کے ساتھ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔ مار پیٹ کے بعد رکن اسمبلی نے کہا کہ انہیں انصاف چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی کسی معاملہ میں پولیس سے بات کرنے گئے تھے۔ مار پیٹ کے واقعہ کے بعد انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کی۔ رکن اسمبلی نے کہا، ’’ایس او نے ایک معاملہ میں پیسہ لے کر کارروائی کی۔ آج میں بات کرنے آیا تو تین تین داروغہ مجھے مارنے کے لئے دوڑے اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔‘‘

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading