بی جے پی ایم ایل اے آشیش دیشمکھ کا پارٹی اور ودھان سبھا رکنیت سے استعفیٰ

ناگپور: 2 اکتوبر. اپنی ہی پارٹی بی جے پی کی پالیسیوں سے ناراض چل رہے رکن اسمبلی آشیش دیشمکھ نے آخر کار پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسمبلی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا، انہوں نے اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفی سونپ دیا ہے۔

آشیش دیشمکھ ناگپور ضلع کے کاٹول حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی ہیں اور لمبے وقت سے بی جے پی سے ناراض چل رہے تھے اور حال ہی میں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں بی جے پی کے خلاف یوا سنسند (یوتھ پارلیمنٹ) کا انعقاد کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے دعوی کیا تھا کہ بی جے پی نے ہر سال 2 کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن گزشتہ چار سالوں میں محض 2.2 لاکھ لوگوں کو ہی روزگار دیا گیا ہے۔

دیشمکھ ودربھ کو علیحدہ ریاست بنائے جانے کے لئے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں اور بی جے پی کو اس معاملہ پر بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading