بیٹے کی چاہت میں 10 ویں مرتبہ حاملہ ہوئی خاتون کی زچگی کے دوران موت

بیڑ:31ڈسمبر،(ایجنسیز)مہاراشٹر کے بیڑ ضلع سے ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ ایک خاتون کی زچگی کے دوران کافی مقدار میں خون بہہ جانے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ مرنے والی خاتون 10 ویں مرتبہ حامل ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کا نام میرا ایکانڈے تھا ، جس نے ہفتہ کو سول اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا اور پھر اس کی موت ہوگئی۔ یہ خاتون ایک پان کی دکان چلاتی تھی اور پہلے ہی اس کے پاس سات بچیاں ہیں ، جن میں سے ایک کی موت ہوچکی ہے۔ اس خاتون کے گھر والے بچہ کی شکل میں لڑکا چاہتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ اس خاتون کا حمل پہلے بھی دو مرتبہ ضائع ہوگیا تھا۔ اس نے کنبہ کے دباو میں دوبارہ رسک اٹھایا۔ ایکانڈے کو ہفتہ کو سول اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ، جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا اور پھر زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے خاتون کی لاش اس کے اہل خانہ کو سونپ دی ہے اور اس معاملہ میں ایک حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading