بیوی کو سنترے پسند نہیں آئے ،پھل فروش کی پٹائی

کانکیر،25جنوری(سیاست ڈاٹ کام )

چھتیس گڑھ کے کانکیر کے پنکھاجور میں تعینات سب ڈیویژنل پولیس افسر شوبھراج اگروال نے ایک پھل فروش کو دفتر بلاکر ایک صرف اس لئے پٹائی کی کیونکہ اس کی بیوی کو سنترے پسند نہیں آئے تھے ۔زخمی پھل فروش تپن دیو ناتھ کے مطابق ایس ڈی او پی کی بیوی کل اس کی دکان سے سنترے خرید کرلے گئی تھی۔پھل فروش نے کہاکہ سنترے کا سیزن ختم ہوگیا ہے اور دکان میں جو سنترے ہیں اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہے ۔افسر کی بیوی نے اس کے باوجود سنترے چھانٹ کر دینے کو کہا تو دکاندار نے چھانٹ کر کچھ سنترے نکال دئے ۔لیکن انہیں یہ پسند نہیں آئے اوردوبارہ ٹھیک سے چھانٹ کر نکالنے کو کہا۔اس پر دکاندار نے کہا کہ آپ خود کی چھانٹ کر لے لیجئے ۔اس پر وہ بھڑک گئیں اور ‘تم کو ابھی بتاتی ہوں’دھمکی دے کر چلی گئیں۔کچھ دیر بعد پولیس جوان دکاندار کے پاس پہنچے اور اسے اٹھاکر ایس ڈی او پی کے دفتر لے گئے ۔یہاں اندر گھستے ہی ایس ڈی اوپی نے اس کی جم کر پٹائی کردی۔

Leave a comment