پورا ملک یوم جمہوریہ کی تیاریوں میں لگا ہوا ہے ۔ لیکن اس بیچ یوم جمہوریہ پر ‘وندے ماترم’ نہ گانے کا فرمان جاری کیا گیا ہے ، ساتھ ہی بھارت ماتا کی جے بھی بولنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ یہ فرمان دیو بند علماء نے جاری کیا ہے ۔ معاملے کے طول پکڑنے پر اس کے پیچھے وجہ بھی بتائی گئی ہے کہ اس سے حب الوطنی ثابت نہیں ہوتی ۔
مدرسہ حسینیہ کے مفتی طارق قاسمی نے 26 جنوری کے موقعے پر وندے ماترم نہ گانے اور بھارت ماتا کی جے بھی نہ بولنے پر پابندی لگائی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اسلام کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ،’ اسلام میں صرف اللہ کی عبادت ہوتی ہے ۔ بھارت ماتا کی جئے بولتے وقت ایک مجسمے کا خیال آتا ہے ۔ انہیں وجوہات کو یہ نعرہ نہیں لگانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا ، ‘مسلم ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ ہندوستان کے اسی نعرے سے ہم اپنی حب وطنی زندہ رکھے ہیں ۔
#Deoband #Fatwa #VandeMataram #BharatMataKiJai #Madarsa #RepublicDay