ناندیڑ کانگریس کیلئے اچھی خبر‘کارپوریٹرآسیہ بیگم کوہائی کورٹ سے راحت

ناندیڑ:25جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے پربھاگ نمبر 11(B) کی کانگریس پارٹی کی کارپوریٹر محترمہ آسیہ بیگم زوجہ عبدالحبیب باغبان کی رکنیت کوجعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پرکالعدم قراردیاگیا تھا ۔میونسپل کمشنر شری مالی نے 6 اگست 2018ءکو انکی رکنیت کالعدم قرار دینے کاحکمنامہ جاری کیا تھا۔اس کے بعد آسیہ بیگم نے ہائی کورٹ میںا س فیصلے کوچیلنج کیاتھا۔جہاں پر انھوں نے دستاویزات پیش کئے اور کہا کہ انکا اوبی سی سرٹیفکیٹ درست ہے ۔اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں پرمیونسپل کمشنر کے اگست 2018ءکے فیصلے پر اسٹے دیتے ہوئے کاسٹ سرٹیفکیٹ جانچ پڑتال کمیٹی کوہدایت دی گئی کہ وہ آسیہ بیگم کے دستاویزات کی دوبارہ جانچ کرکے چند ماہ میں اپنا فیصلہ دے ۔ہائی کورٹ سے اسٹے ملنے کے بعد آج ناندیڑمیں عبدالحبیب باغبان کے کارکنان نے دیگلورناکہ پررات دس بجے زبردست جشن منایااور ریالی نکالی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading