بینڈ کی فیس ادا کرنے کے تنازع پر دولہا بارات واپس لے گیا

 ریاست اتر پردیش میں خوشیوں سے بھرا منڈپ سوگ میں اس وقت بدل گیا جب دولہا معمولی تنازع پر اپنی ہی شادی چھوڑ کر چلا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک شخص اس بات پر جھگڑا ہونے کے بعد اپنی شادی سے چلا گیا کہ بینڈ کی ادائیگی کون کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق جب شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں، بینڈ نے دولہا والوں سے رقم کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ انہیں دلہن کی طرف سے ادا کیا جانا چاہیےجس پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔

 دولہا نے اپنے اور خاندان کی بےعزتی محسوس کرتے ہوئے گلے میں پہنا ہوا ’ہار‘ توڑ دیا اور بارات واپس لے کرچلا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دلہن والوں نے بھی اس واقعے کے بعد دولہے کے خاندان سے تعلقات منقطع کر لیے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading