بیرونِ ملک مقیم ہندوستانی بھی ڈال سکیں گے ووٹ، الیکشن کمیشن نے  حکومت کو بھیجی پوسٹل بیلٹ کی تجویز

نئی دہلی : بیرون ملک مقیم این آر آئیز ہندوستان میں انتخابات میں حصہ لے سکیں گے اور وہیں بیٹھے ہوئے ووٹ ڈال سکیں گے ۔ در  اصل  ، ہندوستان کا الیکشن کمیشن ملک میں جاری انتخابات میں بیرون ملک مقیم این آر آئیز کی شرکت بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے لئے کمیشن نے حکومت کو ایک تجویز بھی ارسال کی ہے۔

بیرون ملک ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ہندوستا نی 
ایک اندازے کے مطابق ، ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔ تخمینے کے مطابق ، ان میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹرز ہیں۔ اگر حکومت الیکشن کمیشن کی تجویز کو قبول کرتی ہے ، تو یہ این آر آئیز ووٹر آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ٹرانسمیٹیڈ پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ  ووٹ  ڈال سکیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی ، الیکشن کمیشن کی تجویز پر حکومت کو آرڈیننس کے ذریعے انتخابات کرانے کے قواعد میں بھی تبدیلی لانا ہوگی۔

ان یہ ریاستوں میں  سال 2021 میں  ہوں گے انتخابات: 2021 میں مغربی بنگال ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، آسام سمیت متعدد ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن کی تجویز پر عمل درآمد ہوتا ہے تو ، این آر آئی کو حکومت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سے ووٹ ڈالنے کی سہولت مل جائے گی۔ فی الحال ، این آر آئیز کو اپنے پولنگ بوتھس پر ووٹ ڈالنے کی سہولت حاصل ہے۔ بتا دیں کہ  پنجاب ، گجرات اور کیرل سے ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک مقیم ہے۔ اگر انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت مل جاتی ہے ، تو این آر آئی ووٹرز نتائج کو متاثر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
پوسٹل بیلٹ  کیا ہے؟پوسٹل بیلٹ ایک ڈال مت پتر ہے ۔ یہ1980 کی دہائی میں چلنے والے  پیپر بیلٹ   پیپر کی طرح ہی  ہوتا ہے ۔  یہ سہولت ان لوگوں کو میسر ہے جو ملازمت کی وجہ سے اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹ نہیں دے سکتے ، ایسے میںیہ لوگ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے ووٹ  ڈالتے ہیں ۔  اسے سروس ووٹر یا غیر حاضر ووٹرز ( service voters / absentee voters )بھی کہا جاتا ہے۔ ساتھ ہی   electronically transmitted postal ballot system   ( ETPBS )بھی کہا جاتا ہے۔

 ان کو ملتی ہے  پوسٹل بیلٹ کی سہولت:فی الحال ، پوسٹل بیلٹ کی سہولت کچھ  چنندہ  لوگوں کو دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطوں ، 1961 کے  قانون 23 میں میں ترمیم  کرکے  ان لوگوں کو انتخابات میں  پوسٹل بیلٹ یا ڈاک مت پتر  کی مدد سے  ووٹ ڈالنے کی سہولت کے لئے 21 اکتوبر 2016 کو  نو ٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

  • سرحد پر تعینات فوجی
  • انتخابی ڈیوٹی میں تعینات ملازم
  • ملک  سے باہر کام کرنے والے سر کاری افسر
  • پریوینٹو ڈیٹینشن میں رہنے والے لوگ ( قیدیو ں کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے)
  • 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹر ( ان کو رجسٹریشن کرانا پڑتا ہے )
  • معذور / اپاہج شخص( رجسٹریشن کرانا پڑتا ہے )