بھیونڈی میں 13 فروری کو مودی سرکار کے خلاف راشٹرادی کانگریس پارٹی کا عظیم الشان آکروش مورچہ

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی شہر راشٹروادی کانگریس کے صدر خالد گڈو کی قیادت میں مودی سرکار کی غلط پالیسی کے سبب ملک میں پھیلی بے روزگاری کے خلاف عظیم الشان آکروش مورچہ کا انعقاد کیاگیا ہے ۔ جس کی ترتیب آج 13 فروری 2019 بوقت دوپہر ۳ بجے بمقام اشوک نگر گیٹ، ڈانڈے کر واڑی پوسٹ آفس بھیونڈی رکھی گئی ہے،

بھیونڈی ممبئی ممبرا کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں کلک کریں

معلوم ہو کہ راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل کے حکم پر ساری ریاست میں نزدیکی چناؤ کے مدنظر عوام کو بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسی سے رو برو کرانے کے لیے جواب دہ کے نعرہ پر آکروش مورچہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،اس آکروش مورچہ کے بارے میں بھیونڈی راشٹروادی کانگریس کے صدر خالد گڈو نے نامہ نگار کو بتایا کہ مودی سرکار میں سارے ملک میں بے روزگاری کی شرح ہندوستان کی تاریخ میں سب سے اونچی سطح یعنی ۵۳ فیصد تک پہنچ گئی ہے، مرکزی حکومت کی طرز پر ریاستی حکومت نے بھی ساڑے چار سال صرف عوام کا خون ہی چونسا ہے جس کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر میں بے روزگاری کی شرح ۴۸ فیصدتک پہنچ گئی ہے،ہر سال دو کروڑ نئے روزگار دینے کا وعدہ کرکے حکومت میں آنے والی اس سرکار نے صرف سماج میں منافرت پھیلانے کر لوگوں کو بانٹنے کا کام کیا ہے، مندر،مسجد اور مذہبی جذبات کو ہوا دینے کے علاوہ اس حکومت نے صرف عوام کی سماجی ،معاشی اور معاشرتی زندگی کو تباہ کرنے کا کام کیا ہے انہوں نے حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ہی بتایا کہ سارے ملک میں ا کروڑ ۸۳ لاکھ نوجوان بے روزگارہے، بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ معمولی چپراسی کی نوکری کے لیے بھی پوسٹ گریجویٹ،پی ایچ ڈی اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بھی عرضی کر رہے ہیں،مدرا یوجنا قرض کے نام پر کروڑوں نوجوانوں کو حکومت نے بے وقوف بنایا،ملک میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والے سیکٹر زراعت میں بھی کسانوں کے خلاف حکومت کا ظالمانہ رویہ جس کے سبب لاکھوں نوجوانوں نے روزگار کے لیے شہروں کا رخ کیا مگر کچھ نہ پایا۔روزگار ہمی یوجنا جیسی کامیاب اسکیم کو بھی اس حکومت نے برباد کردیا۔خالد گڈو نے بتایا کہ اب وقت ہے ایک ساتھ ملکر اس حکومت کے خلاف اپنے غم اور غصہ کے اظہار کریں ۔ اپنے ملک کی سالمیت کو بچانے ،نوجوانوں کو روزگار دلوانے اور مذہب کے نام پر سماج میں نفرت پھیلانے والی حکومت کو بے دخل کرنے کی چنانچہ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کثیر تعداد میں مورچے میں شریک ہو کر اپنے غصہ کا اظہار کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading