بھیونڈی میں کئی مجرمانہ وارداتوں کا کرائم برانچ پولیس نے کیا پردہ فاش: مختلف واردات انجام دینے والے 12 افراد گرفتار

نقد سمیت 28 لاکھ روپئے کا مال ضبط

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی تعلقہ کے مانکولی میں واقع پربھات کیبل کمپنی کے ملازمین کو مارپیٹ کر انہیں یرغمال بنا کر گودام سے 13 لاکھ روپئے کا مال لوٹنے والے سات لٹیرے کو بھیونڈی کرائم برانچ کی پولیس نے جال بچھا کر بیت اللہ روابعلی چودھری (45 رہائش گھاٹ کوپر) ، کبیر عثمان شیخ (42 رہائش ورار)، سوپنيل راجندر پنچال (36 رہائش كليان)، ببلو جنگ بہادر وشوکرما (38 رہائش ساكی ناكی)، پورن شیربہادر سونار (22 رہائش ممبئی)، دیپک وشوکرما (24 رہائش لالباگ) نامی ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسی کے ساتھ بھیونڈی کرائم برانچ پولیس نے کئی مقامات پرگھروں میں چوری اور گاڑیوں کی چوری کرنے والے مجرموں کو گرفتار میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ پالی کیب کپمنی کے کیبل چوری کرنے کی معلومات ملنے پر کرائم برانچ نے چوری کا کیبل خریدنے والے جمال مجید شیخ( گھاٹ کوپر) کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

واضح ہو کے لٹیروں کے گروہ نے مانكولی واقع پربھات کیبل پرا لمیٹیڈ کے گودام کی دیوار توڑكر گودام سے تقریبا 13 لاکھ 23 ہزار 486 روپئے قیمت کا پولی کیب کمپنی کے کیبل ڈکیتی کر چوری کیا تھا۔ انھوں نے لوٹ مار کے دوران وہاں ملازمین کو چاقو سے دھمکاتے ہوئے ان سے 4 ہزار 500 نقد بھی چھین لئے تھے ۔اس سلسلے میں نارپولی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایا گیا تھا ۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی لیکن کرائم برانچ پولیس کی ٹیم نے موصول معلومات کے مطابق اس نے ممبئی میں سبھی 6 لٹیروں کو 48 گھنٹوں کے اندر ممبئی سے گرفتار کر لیا ہے ۔
اسی طرح بھیونڈی میں گاڑی چوری اور گھر چوری کرنے والے اعجاز اختر شیخ (20 رہائش كاپ تالاب، بھیونڈی)، زاہد محممود اختر انصاری (23، رہائش زیتون پورہ )، ابراہیم شریف شیخ (35 رہائش شانتی نگر)، محمد فیض ياسم انیس شیخ (20 رہائش پيرانی پاڑہ ) ان چار ملزمین کو حراست میں لے کر سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انھوں نے بھیونڈی اور کلیام واقع آٹھ گھر پھوڑی اور 6 موٹر سائیکل چوری کرنے کا معاملہ قبول کیا ۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس ٹیم نے ان کے پاس سے 7 لاکھ 29 ہزار روپئے سونے کے زیورات اور نقد رقم 7 لاکھ 7 ہزار روپئے اور ایک لاکھ مالیت کی گاڑیاں اس طرح کل 15 لاکھ 36 ہزار روپئے کا مال ضبط کر لیا ہے۔ اسی طرح بھیونڈی کلیان ہائی وے پر رانجنولی ناکہ پر مشتبہ حالات میں گھومنے پھرنے والے اروند سہدیو اوٹے کو پكڑكر اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے ایک آٹومیٹک پستول اور 1 دیسی کٹا سمیت 15 زندہ کارتوس بھیونڈی کرائم برانچ پولیس نے ضبط کیا ہے ۔ مذکورہ کارروائی تھانے کرائم برانچ کے پولیس ڈپٹی کمشنر دیپک دیوراج کی رہنمائی میں بھیونڈی کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر سیتل راوت اور ان کی ٹیم نے کی ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading