بھیونڈی میں بجلی چوری معاملے میں ملزم کو ۱۴ دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیجا گیا

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- شہر کے غیبی نگر علاقے کے انصار نگر میں ایک رہائشی مکان کے قریب لگے ہوئے ٹورینٹ پاور کے بجلی کے سنٹیکس باکس سے غیر قانونی طریقے سے بجلی کے کیبل کو جوڑ کر بجلی چوری کرنے والے انور احمد عبدالمجید انصاری نامی شخص کو تھانہ کی سیشن کورٹ نے بجلی چوری کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے ۱۴ دنوں کے لئے عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد ملزم انور احمد انصاری کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورینٹ پاور کے افسران نے اپنی جانچ کے دوران ملزم کے مکان کے قریب کے کمپنی کے سنٹیکس باکس میں سے غیر قانونی طریقے سے بجلی کیبل کو جوڑ کر بجلی چوری کرنے کا انکشاف ہونے پر ٹورینٹ کے افسران نے ملزم انور انصاری کے بجلی کنیکشن کو منقطع کرتے ہوئے۷ میٹر بجلی کیبل کو ضبط کرکے ملزم کے خلاف شانتی نگر پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کرادیا۔ ان کے مطابق ملزم نے ۳۶ ہزار روپئے کی بجلی چوری کی تھی۔ ٹورینٹ نے بتایا کہ ملزم انور احمد انصاری اس سے قبل ۶ مرتبہ بجلی چوری کے معاملے میں ملوث رہا ہے۔ ملزم نے بجلی چوری کی رقم کی ادائیگی نہ کرتے ہوئے ہر دفعہ غیر قانونی بجلی کنیکشن جوڑ کر بجلی چوری میں ملوث رہا۔ ٹورینٹ پاور کی شکایت پر شانتی نگر پولس نے ملزم انور احمد کو حراست میں لے کر تھانہ کے سیشن کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے ۱۴ دنوں تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد پولس نے اسے جیل روانہ کردیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading