حکومت سے اساتذہ ملنے پر پورٹل سے این او سی ملے اساتذہ کا ہوگا مہا سبھا میں فیصلہ
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھونڈی میونسپل اسکولوں میں کام کرنے والے سینکڑوں اساتذہ کے اپنے ضلع میں تبادلہ کرانے کا کھیل ایک بار پھر فیل ہوگیا ہے۔ لیکن کارپوریشن محکمہ تعلیم نے ضلع میں ان کے تبادلے کے لئے پوتر پورٹل کے ذریعہ ایک درجن اساتذہ کو این او سی دے دیا ہے۔ لیکن حکومت کی جانب سے اساتذہ کی آمد کے بعد کارپوریشن کے اساتذہ کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کارپوریشن جنرل اجلاس کرے گی ۔
ذرائع بتاتے ہے بھیونڈی کارپوریشن کے تعلیمی محکمہ کے اسکولوں میں بھاری تعداد میں اساتذہ ناندیڑ ، امراوتی ، پونے ، بلڈانہ ، لاتور ، جلگاؤں وغیرہ اضلاع کے ہیں ۔جو ایک طویل عرصے سے اپنا تبادلہ بھیونڈی سے اپنے علاقے میں کرانے کا خواب دیکھ رہے ہے ۔ اس کے لئے وہ مقامی لیڈران سے سیٹنگ کر کے اپنا تبادلہ اپنے ضلع میں کرانا چاہتے ہے۔ لیکن فی الحال بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے اردو اسکولوں کے 105 اساتذہ کے تبادلہ پر کارپوریشن انتظامیہ کی سازش بھاری پڑتا نظر آرہا ہے۔ بتا دیں کے کارپوریشن کے ذریعے اردو میڈیم کے 48 پرائمری اسکولوں میں زیر تعلیم 17155 طلباء موجود ہے ۔ طلباء کی تعداد کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹر کے ذریعہ دیئے گئے منظوری میں 658 اساتذہ کی ضرورت بتائی گئی ہے۔ جب کہ کارپوریشن کے اردو میڈیم اسکولوں میں صرف 543 اساتذہ ہی تعینات ہیں ۔ طئے شدہ منظوری کے مطابق 115 اساتذہ کی کمی ہے۔ ذرائع بتاتے ہے کہ اپنی اس کمی کو چھپانے کے لئے کارپوریشن انتظامیہ نے اردو میڈیم اسکولوں میں طلباء کی تعداد کم بتا کر 105 اردو اساتذہ کا تبادلہ کرنا چاہتی ہے ۔ اس کے لئے وہ ایجوکیشن بورڈ میں سٹنگ کرنے میں لگے ہوئے ہے ۔بھیونڈی میونسپل ایجوکیشن آفیسر کے کنٹرول آفیسر شری آتمارام تائڑے نے بتایا کہ پچھلے دنوں کارپوریشن نے تقریبا ایک درجن اساتذہ کو پوتر پورٹل کے ذریعہ تبادلے کا این او سی دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کو کم پیشے پر حکومت کی طرف سے اساتذہ مہیا کرایا جانے والا ہے ۔جن کے آنے کے بعد ان اساتذہ کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لیکن حتمی فیصلہ جنرل اجلاس پر ہے کہ وہ ان اساتذہ کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ فی الحال حکومت کی طرف سے اساتذہ نہ ملنے سے فی الحال ان کے تبادلے پر مصیبت کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔