بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت آنے والے علاقوں میں سڑکیں ، پانی ، صفائی ستھرائی وغیرہ کے مسائل سے متعلق امور پر بھونڈی کی جن سنگھرش سمیتی نے میونسپل ڈپٹی کمشنر دیپک کرلیکر سے ملاقات کرکے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے میمورنڈم پیش کیا ہے ۔ اس موقع پر میمورنڈم دینے کے لئے وفد میں ایم آئی ایم کے صدر شاداب عثمانی ، رسول خان ، سبروتو داس ، ایم اقبال قاسمی ، محسن احمد بیگ ، شیخ غفران ، سلام بستی والا ، ابوبکر ، ریحان خان وغیرہ موجود تھے ۔
واضح رہے کہ بھیونڈی میونسپل ڈپٹی کمشنر دیپک کرلیکر کو سونپے گئے میمورنڈم میں بھیونڈی جن سنگھرش سمیتی کے وفد کے ممبران نے بتایا کہ بھیونڈی شہر کی حالت بہت خراب ہے۔ شہر کی سڑکیں مکمل طور پر گڑھے میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ کوڑے کچرے کا انبار پورے شہر میں پھیلا ہوا ہے۔ گندگی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہیں۔ شہر میں ڈالی گئی پرانی پائپ لائنوں میں لیکیج کی وجہ سے گندا پانی لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہا ہے۔ شہر میں صاف صفائی نہ ہونے سے شہر کے تین بتی، نئی بستی ، عید گاہ روڈ ، شانتی نگر، گلزار نگر، اعظمی نگر وغیرہ جیسے علاقوں میں تعفن کا راج ہے ۔ شہر میں پھیلی زبردست گندگی کی وجہ سے متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ شہر کی سڑکوں پر ہوئے سبھی گڑھوں کی بھرائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گڑھوں میں گرنے سے ہاتھ پیر ٹوٹ رہے ہے جس کے لئے اسپتال کا خرچ ان پر الگ سے بوجھ بن رہا ہے ۔ بھیونڈی جن سنگھرش سمیتی کے وفد کے میمورنڈم پر سنجیدگی دکھاتے ہوئے عوامی مسائل پر فوری حل کی یقین دہانی میونسپل کارپوریشن ڈپٹی کمشنر دیپک کرلیکر نے دی ہے ۔