بھیونڈی ( شارف انصاری ):- خریدی گئی زمین کا پھیرپھار کر کاغذات دیئے جانے کے بدلے میں 30 ہزار روپئے کی رشوت مانگنے والے تلاٹھی کو انٹی کرپشن نے دھر دبوچا ہے ۔ اینٹی کرپشن کے ذریعہ رشوت خور تلاٹھی کے اوپر سانتی نگر پولیس اسٹیشن میں رشوت خوری کا فوجداری مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔
ملی معلومات کے مطابق کاریوالی گرام پنچایت علاقے میں سات بارہ اور 8 A کا اتارا دینے کیلئے تلاٹھی سیتارام وٹھل كاٹسكر نے زمین مالک گنیش مہاترے سے 30 ہزار روپئے کی ڈیمانڈ کی تھی ۔ زمین مالک مہاترے نے 25 ہزار روپیہ میں بات طے کرتے ہوئے مذکورہ معلومات تھانے میں واقع اینٹی کرپشن بیورو آفس کو فراہم کرتے ہوئے شکایت کی تھی ۔ اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے جال بچھا کر ₹ 25 ہزار روپئے کی رشوت قبول کرتے ہوئے تلاٹھی کو رنگے ہاتھوں دھر دبوچہ اور اس پر سانتی نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کراتے ہوئے اسے مزید تحقیقات کے لئے اپنی حراست میں لے لیا ہے ۔