موبائیل پر گیم نہ کھیل پانے پر گھر سے فرار ہوا بچہ: نیٹ پیک بچانے کے لئے بہن نے کرایا تھا گیم بند

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں پب جی گیم نہ کھیل پانے پر بچے کس حد تک چلے جا رہے ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ شہر کے نہرو نگر علاقے میں رہنے والا ایک 14 سالہ بچہ بہن کے ذریعہ پب جی گیم کھیل کر نیٹ پیک ختم کرنے سے منع کرنے پر گھر چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ جبکہ اس سے پہلے ہی ایک لڑکے نے اپنے بھائی کی قینچی گھونپ کر جان لے لی تھی ۔ مذکورہ گیم کی وجہ سے یہاں ہونے والے واردات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ملی معلومات کے مطابق بھیونڈی کلیان روڈ پر واقع نہرو نگر کا مکین عالم حکیم خان (14) موبائل پر پب جی گیم کھیل رہا تھا ۔ اس وجہ سے موبائل پر نیٹ پیک ختم ہورہا تھا۔ غصے میں عالم کی بہن فوزیہ نے گیم کھیلنے سے منع کردیا۔ اس بات پر مشتعل ہو کر عالم گھر چھوڑ کربھاگ گیا ۔ جس کی اطلاع ہونے پر گھر والوں نے عالم کی کئی جگہ پر تلاش کی ۔لیکن وہ نہیں ملا۔ جس کے بعد گھر والوں نے بھونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں عالم کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس سب انسپکٹر حنیف شیخ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ لاپتہ عالم پربھنی میں اپنے ماموں کے پاس گیا ہے اور اہل خانہ کے لوگ اسے لانے گئے ہیں ۔ منگل تک اس کے گھر والے اسے واپس بھیونڈی لے کر آجائے گے ۔بتادیں کے پب جی گیم ان دنوں موبائل پر لوگوں کو جم کر اپنی طرف راغب کررہا ہے اس کھیل کی وجہ سے بچوں خودکشی اور قتل تک کر چکے ہے۔ باوجود اس کے انتظامیہ کی جانب سے اس پر عدم توجہی لوگوں میں تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading