بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کے مانکولی ناکے پر اس وقت ماحول خراب ہو گیا جب عوام کے ذریعہ پکڑے گئے چین اسنیچر کو جائے وقوعہ سے لے جانے پہنچی پولیس کی گاڑی میں لوہے کا راڈ، کٹر اور ہهتوڑا دكھا ۔ جسكے بعد عوام نے پولیس کو چین اسنیچر کا ساتھی سمجھ کر پتھر بازی شروع کر دی ۔اس معاملے میں پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے بھروڑی گاؤں میں رہنے والی سورنا بھگت اپنے شوہر پردیپ بھگت کے ساتھ موٹر سائیکل کے ذریعے ٹیمگھر میں منعقدہ ہلدی کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد بدھ کی رات 10 بجے واپس اپنے گھر جا رہی تھی ۔ اسی دوران پیچھے سے موٹر سائیکل سے ہیلمٹ لگا کر آئے چین اسنیچر نے سورنا بھگت کے گلے سے ساڑھے نو تولہ سونے کا چین، منگلسوتر اور ہار گلے سے کھینچ کر فرار ہونے لگا ۔ جس کے بعد پردیپ بھگت نے شور مچایا جس سے مانكولی ناکے کے قریب ایک ٹیمپو ڈرائیور نے موٹر سائیکل کے سامنے ٹیمپو لگا کر اسے روک دیا اور وہاں جمع شہریوں نے چین اسنیچر کو پکڑ کر اس کی جم کر پٹائی کردی ۔اسی وقت وہاں پہنچی نارپولی پولیس جب چین اسنیچر کو پکڑ کر ذاتی گاڑی میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن جانے لگی تو عوام کو گاڑی میں راڈ، کٹر، ہتھوڑا دكھاجسكے بعد موقع واردات پر موجود پولیس کی حرکت پر شک و شبہ کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں نے پتھر بازی شروع کر دی۔ پولیس پر پتھراؤ کرکے حملہ کرنے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ پولیس کمشنر نتین كوسڈيكر، سینئر پولیس انسپکٹر مالوجی شندے سمیت بڑی تعداد میں مزید پولیس کے جوان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پوئی کے رہنے والے چین اسنیچر نلیش بھوئير کو گرفتار کرکے نارپولی پولیس اسٹیشن لے آئی۔ نلیش بھوئير نے بتایا کہ وہ اکھل بھارتیہ شینا وارڈ نمبر – 156 کا وارڈ صدر ہیں۔ پولیس پر حملہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے رشیکش جوشی، سورياجی دیویكر، پرفل پاٹل، پریش پاٹل، راہل پاٹل اور منوج بھگت سمیت چھ افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 353،332،341،324،323 ،504، 427،141 ،142،143،144،147،149،150،151،152 اور 153 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے ۔اس واقعہ کے بعد سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے ۔