بھوپال میں بی جے پی دفتر کے باہر سرکاری اساتذہ کا مظاہرہ، پولیس نے کیا مقدمہ درج

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں بڑی تعداد میں سرکاری اساتذہ نے بی جے پی کے دفتر کے باہر جمع ہو کر مظاہرہ کیا اور شیوراج حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران دھرنا دینے والی متعدد خاتون استانیاں راکھی ساتھ لے کر آئی تھیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرکاری اساتذہ کی بھرتی کا امتحان 2018 میں پاس کر لیا تھا لیکن اب تک ان کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان خود آ کر انہیں یقین دہانی نہیں کرائیں گے وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ ادھر، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اس لئے مظاہرین سے بات نہیں کی جا سکتی ہے۔ دھرنے کے دوران چونکہ کورونا کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی اس لئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading