طالبان رہنماؤں نے گردوارے جاکر سکھوں اور ہندوؤں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی : دیکھئے ویڈیو

افغانستان میں پھنسے ہوئے سکھوں اور ہندوؤں کو ان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور "اب وہ خوف یا پریشانی محسوس نہیں کرتے” ، اس طرح کا بیان کابل کے ایک گرودوارہ کے سربراہ نے دیا.

ویڈیو بیان جو بدھ کی رات طالبان کے ترجمان نے شیئر کیا تھا۔

یہ ویڈیو – جو کہ الجزیرہ کی ایک خبر کا حصہ دکھائی دیتی ہے – کو امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے ترجمان ایم نعیم نے ٹویٹ کیا ہے۔


اکالی دل کے دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجیندر سنگھ سرسا نے اسے ٹوئٹر پر شیئر کیا ،

جس نے کہا کہ وہ کابل گرودوارہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور طالبان رہنماؤں نے ہندوؤں اور سکھوں سے ملاقات کرکے ان کی حفاظت کی ذمہ داری لی "

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading