بڑی خبر:اب دسویں بورڈ کے امتحان سال میں دو مرتبہ ہوں گے

نئی دہلی:(ورق تازہ نیوز)مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ یعنی سی بی ایس ای نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اب دسویں جماعت کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے۔ گزشتہ چند دنوں سے اس فیصلے پر بحث جاری تھی، لیکن اب سی بی ایس ای نے اس بارے میں حتمی اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد کیے جائیں گے۔

فروری اور مئی میں ہوں گے امتحانات
سی بی ایس ای کا یہ فیصلہ آئندہ سال یعنی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات فروری اور مئی کے مہینوں میں ہوں گے۔
امتحانات کے نگران، سی بی ایس ای کے کنٹرولر امتحانات، "سَیَمم بھاردواج” نے واضح کیا ہے کہ پہلے مرحلے کا امتحان فروری میں، جبکہ دوسرا مرحلہ مئی میں ہوگا۔

سی بی ایس ای کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے پہلے مرحلے کے امتحان میں شامل ہونا لازمی ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے کے امتحان میں بیٹھنا اختیاری ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading