ناندیڑ:سسرال والوں سے پریشان بہو نے خود کشی کر لی

ناندیڑ:3 مارچ (ورق تازہ نیوز) ضلع کے مکھیڑ تعلقہ کے مکرم آباد پولیس سٹیشن حدود کے اندے گاو¿ں تانڈا میں رہنے والی خاتون نے سسرال والوں سے پریشان ہوکر خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق کرناٹک ریاست کے اوراد تعلقہ کے رہنے والے مانیک لکشمن راٹھور کی بیٹی رینوکا اپنے بھائی کے ساتھ گنا توڑنے کا کام کرنے کے لئے بھالکی کے شکر کارخانے میں آٹھ ماہ قبل آئی تھی جہاں پر مکھیڑ تعلقہ کے موضع اندے گاو¿ں تانڈا کے ساکن پرکاش پوار سے رینوکا کی دوستی ہو گئی اور اس دوران دونوں میں محبت بھی ہو گئی جس کے بعد راٹھور پرکاش نے رینو کویہاں سے لے کر چلاگیا اور اس کے ساتھ شادی کرنے کا ناٹک کرکے گلے میں پھولوں کی مالا ڈال دی۔ حالانکہ رینوکا اس کی دوسری بیوی تھی کیونکہ پوار پہلے سے شادی شدہ تھا اور گاو¿ں میں اس کی بیوی اور بچے بھی تھے ۔یہ سب معلوم ہونے کے بعد بھی رینوکااپنے شوہر کے ساتھ زندگی بسر کر رہی تھی لیکن کچھ دنوں کے بعد ہیں پر کاش پوار اسکی پہلی بیوی وندناپوار ‘دیور بالاجی ماروتی ‘ سویتا پوار‘ سسر ماروتی پوار اور پرکاش کی پہلی بیوی کی ماں نے مل کر رینوکا کو ذہنی و جسمانی اذیتیں دیں جس کی وجہہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان ہوگئی۔،اس وجہہ سے یکم مارچ 2019 کو دوپہر 3 بجے موضع اندے گاو¿ں میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔ اس معاملے میں مکرم آباد پولیس نے رینوکا کے والد نے پرکاش پوار سمیت دیگر سسرال والوں کے خلاف شکایت درج کروائی اور مقدمہ درج کر دیا گیاہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading