بضمن 30 سالہ جشن” ورق تازہ“4 اگست کوناندیڑمیں شاندار بین ریاستی مشاعرہ

ناندیڑ:(راست) بضمن30 سالہ جشن ”ورق تازہ “برز اتوار4 اگست کو شام سات بجے بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند نئی ٓٓآبادی ایک بین الریاستی مشاعرے منعقد ہو رہا ہے۔طنز و مزاح کے معروف شاعر تمیز احمد پرواز کی صدارت میں ہو ر ہے مشاعرے کے مہمانان خصوصی مرزا مصطفی علی بیگ جاوید کمال (حیدرآباد) کمال الدین صدیقی ساجد اور معروف بزرگ شاعر محمود علی سحر ہیں۔

جبکہ نظامت کے فرائض سہیل احمد صدیقی انجام دیں گے ۔مہمان شعرا میں معین امربمبو‘ محمد عبداللطیف (حیدرآباد) ‘قیس سبحانی(جالنہ) خصر احمدشرر(پربھنی)‘ رضی الدین رضی‘ رزاق شاہد (ہنگولی) اور میزبان شعرا میں وحید اللہ خاں عطا حیدرآبادی‘غالب آسی‘ علیم اسرار‘ التمش طالب‘ ظہیرالدین بابر‘ ہاشمی منظور احمد‘ الطاف ثانی‘ راجینداپادھیائے‘ طاہر حسین طاہر اپنا کلام سنائیں گے۔ اس طرح کا پریس نوٹ کنوینیر سہیل احمد صدیقی نے جاری کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading