
ممبئی۔:28 ۔جون۔(ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹر میں میں 30 جون کے بعد لاک ڈاؤن برقرار رہے گا یا نہیں اس پر سبھی کی توجہ مرکوز تھی ۔ آج مہاراشٹر کے وزیر اعلی اودگو ٹھاکرے نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بھی بڑھ رہی ہیں
اسلئے 30 جون کے بعد ریاست میں لاک ڈاؤن کے اصول و ضوابط حسب سابق برقرار رہیں گے اس لئے کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ یکم جولائی سے ریاست میں لاک ڈاؤن اٹھایا جا رہا ہے ۔ جس طرح جو بھی پابندی عائد ہے وہ تمام پابندیاں 30 جون کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔