ناندیڑ:24اکتوبر (ورق تازہ نیوز)کانگریس پارٹی نے بالآخر آج شام اپنے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق یہ امیدوار مہاراشٹراسمبلی انتخابات میں حصہ لیںگے۔جس میں چار مسلم امیدوارہیں ۔
ممبئی کے میرابھائندرسید مظفر حسین‘ چاندولی سے عارف نسیم خان ‘ ممبادیوی سے امین امیر علی پٹیل‘ اور ملاڈ و یسٹ سے اسلم شیخ کے نام شامل ہیں۔جبکہ ناندیڑ ضلع کے تین حلقہ اسمبلی بھوکرسے تروپتی بابوراو کدم ‘نائیگاوں سے مینل تائی کھت گاونکر اور حدگاوں مادھوراو نروتی راو پوار پاٹل کے بھی امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
مگر ناندیڑحلقہ شمال و جنوب کے امیدواروں کے ناموں کااعلان ابھی تک نہیں کیاگیا ہے ۔کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوپال نے آج اپنی دستخط سے یہ فہرست جاری کی ہے ۔ جس میں مہاراشٹر 48 حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فہرست حسب ذیل ہے۔