ناندیڑ:28۔اپریل۔(ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑ میں میں ایک شرپسند پسند شخص نے واٹس اپ پر مسجد کے تعلق سے ایک ایک پوسٹ ڈال کر شہر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی اس معاملے میں مجلس اتحاد المسلمین ناندیڑ کے ذمہ داران نے اتوارہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ قائم کرکے اس شخص کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔
مجلس کے شہر صدر صابر چاؤس نے اتوارہ پولس میں دی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ شہر کے گاڑی پورہ علاقے کے رہنے والے سور بھ سنہہ نے اپنے واٹس ایپ کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے ایک قابل اعتراض پوسٹ ڈال کر شہر کے حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ہے
حالانکہ حکومت نے واضح الفاظ میں کہا کہ موجودہ حالات میں اگر کوئی بھی فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے پیغامات سوشل میڈیا کے ذریعے اسے وائرل کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
صابر چاوش نے اپنی شکایت میں کہا کہ کہ اس ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اس موقع پر مجلس کے ذمہ دار فیروز لالہ بھی موجود تھے۔