
ممبئی:14. جولائی ۔ (ورق تازہ نیوز)جہاں ایک طرف ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں وہیں دوسری طرف مہاراشٹر حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ریاست میں تیل کی قیمتوں میں کچھ راحت ملے گی۔
ایکناتھ شندے نے، جنہوں نے کچھ دن پہلے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا، جمعرات کو اعلان کیا کہ مہاراشٹر حکومت پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 3 روپے فی لیٹر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کم کرے گی۔ اس کے بعد اب مہاراشٹر میں پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 3 روپے سستا ہو جائے گا۔
Yeh sab fuzool baten hai aisa kuch nahi hua hai eknath shinde to kathputli hai baag for to kisi aur k haat me hai