بریکینگ نیوز: ملعون یتی نرسمہانند گرفتار

دہلی:5/ اکتوبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)غازی آباد کے داسنا شیو شکتی دھام کے مہنت اور جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور ملعون یتی نرسمہانند (متنازعہ بیان) ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ انہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کے معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ قابل اعتراض بیان کے معاملے میں یوپی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

جمعہ کی رات بھی مظاہرین نے مندر کا گھیراؤ کر لیا تھا۔ کیلا بھٹہ کے علاقے میں آج ماحول کشیدہ رہا۔ پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔

امراوتی میں بھیڑ کا غصہ بھڑک اٹھا
مہاراشٹر کے امراوتی شہر میں، ایک ہجوم نے ڈسنا مندر کے مہنت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا۔ جس میں 21 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق کچھ لوگوں نے مہنت کے تبصرے کا ویڈیو جاری کیا تھا جس کے بعد لوگوں کا ایک بڑا گروپ ناگپوری گیٹ تھانے پہنچ گیا۔

جب پولیس اہلکار بھیڑ کو منانے کی کوشش کر رہے تھے تو بھیڑ نے اچانک پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading