بریکینگ نیوز: بابری مسجد انہدام کیس: تمام 32 ملزمان کو بری کر دیا گیا- خصوصی جج سریندر کمار یادو آج ریٹائر ہو جائیں گے

گزشتہ 28 سالوں سے چل رہے اس معاملہ کے فیصلہ کی راہ میں تمام قانونی پیچیدگیاں حائل رہیں اور انصاف کرنے میں تاخیر ہوئی، اور آخر کار تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

نئی دہلی: بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایل کے اڈوانی، اوما بھارتی اور کلیان سنگھ سمیت تمام 32 ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جج ایس کے یادو نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کے انہدام کو سازش کے تحت انجام دی گئی واردات قرار نہیں دیا اور کہا کہ ملزمان نے بھیڑ کو روکنے کی بھی کوشش کی تھی!

گزشتہ 28 سالوں سے چل رہے اس معاملہ کے فیصلہ

بابری مسجد انہدام کے معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس معاملہ کے تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد انہدام کا واقعہ پہلے سے طے شدہ سازش کے تحت نہیں کیا گیا۔ لہذا ملزمان پر مجرمانہ سازش کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

جج ایس کے یادو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان نے بھیڑ کو روکنے کی کئی مرتبہ کوشش کی اور یہ واقعہ اچانک پیش نہیں آیا تھا۔

اڈوانی، جوشی سمیت 6 ملزمان دیں گے عرضی

لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی، مہنت نرتیہ گوپال داس سمیت 6 لوگ کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔ آج ان سبھی کی طرف سے نجی طور پر پیش ہونے سے چھوٹ کے لئے وکیل عدالت میں حاضری معافی کی عرضی پیش کریں گے۔ ان کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ سے کورٹ کی کارروائی میں شامل ہونے اور حال میں کورٹ کے فیصلہ کے تعاون کی تحریری یقین دہائی کرائی جائے گی۔

’جو کچھ کیا کھلے میں کیا، سزا سے کیا ڈرنا!‘

میڈیا رپوت کے مطابق بابری مسجد انہدام کیس میں مہنت درھم داس کے علاوہ کئی ملزمان نے کہا ہے کہ انہیں سزا کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ آچاریہ دھرمیندر نے کہا کہ سازش کا الزام غلط ہے، انہوں نے کچھ کیا وہ کھلے کیا۔ وہیں سادھوی رتمبھرا نے کہا کہ وہ سازش کرنے والے لوگ نہیں ہیں، ’رام جی کا کام کیا اب ان کی ہی مرضی۔ ان کے ہاتھوں میں سب کچھ سونپ دیا۔ اس کیس کے ایک اور ملزم جے بھگوان گوئل نے کہا کہ عدالت پھانسی کی سزا بھی دے تو کوئی غم نہیں ہے، ضمانتی بھی نہیں لاؤں گا۔

30 Sep 2020, 11:09 AM

خصوصی جج سریندر کمار یادو آج ریٹائر ہو جائیں گے

بابری مسجد انہدام کیس میں فیصلہ سنانے والے خصوصی سی بی آئی جج سریندر کمار یادو آج ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج سریندر کمار یادو کی مدت کار اسی کیس کے پیش نظر ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔

30 Sep 2020, 10:35 AM

سی بی آئی جج سریندر کمار یادو سی بی آئی کورٹ پہنچے

عدالت 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد انہدام کے تقریباً تین عشروں کے بعد اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔ سی بی آئی کے جج سریندر یادو خصوصی سی بی آئی عدالت پہنچ چکے ہیں۔ دریں اثنا، اس معاملہ کے عدالت فیصلہ کے پیش نظر یوپی پولیس نے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ، اوما بھارتی سمیت معاملہ کے اہم ملزمان کے عدالت میں حاضر رینے کے امکانات کم ہی ہیں کیوں کہ اوما بھارتی اور کلیان سنگھ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں، دیگر ملزمان عدالت میں موجود رہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading