بریکینگ نیوز: آئندہ تین گھنٹوں میں ناندیڑ، ہنگولی، پربھنی میں موسلادھار بارش کی وارننگ

ناندیڑ:2/ ستمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ شہر اور ضلع بھر میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں کی ندیوں اور نالوں میں سیلاب اگیا ہے اور عام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔

دریں محکمہ موسمیات نے ابھی شام چھ بجے اپڈیٹ دیا ہے کہ اگلے 3 گھنٹوں میں ناندیڑ، ہنگولی، پربھنی، جالنا، اورنگ آباد، جلگاؤں کے اضلاع میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ اسلئے عوام کو چوکس رہنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading