بریکینگ نیوز:پاکستان اور انڈیا کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا: امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا فوری اور مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر یہ اعلان کیا جس کا سکرین شاٹ انھوں نے بعد میں ایکس پر بھی پوسٹ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں دونوں ممالک کو ہوش مندی اور عقل مندی کا مظاہرے کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘تاحال انڈیا اور پاکستان کی جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے:

پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کے وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم ا سحاق ڈار نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشاں رہا ہے اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔‘

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان دیا تھا۔تاحال انڈیا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading