بریکینگ نیوز:ناندیڑ شہر میں اخبار کے ایڈیٹرکاقتل

ناندیڑ:30۔اپریل(ورق تازہ نیوز) شہر کے مل روڈ پر ٹی وی ایس شو روم کے قریب آزاد مراٹھواڑہ اخبار کے ایڈیٹر کوقتل کردیاگیا ۔
ایڈیٹر پریمانند بھگوان راو¿ جونڈھلے (35سال) جو سومیش کالونی علاقہ میں رہتے ہیں، آج رات کو اپنے گھر سے باہر نکلے اوراین ٹی سیمِل روڈ سے جارہے تھے ۔

ان کے گھر کے سامنے رہنے والے کرشنا ہٹانگلے نے انھیں روک دیا پریمانند جونڈھلے پر چاقو سے وار کیا۔ پیٹ اور سینے میں 7-8 باروار کیاجس میں اخبار کے ایڈیٹر کی موت ہوگئی ۔یہ سنگین واردات آج رات نو بجے رونما ہوئی

اطلاع ملتے ہی وزیرآباد پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار اور ان کے ساتھی وہاں پہنچ گئے ۔تادم تحریر مقدمہ درج کرنے کی کاروائی اری ہے

Leave a comment