بریکینگ نیوز : ناندیڑمیں کرفیو و لاک ڈاون بڑھا دیا گیا

ناندیڑ: 19۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز) آج رات ناندیڑ ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ناندیڑ ضلع میں کل 20جولائی کی درمیانی شب ختم ہونے والے لاک ڈاون کو مزید 23 جولائی کی درمیانی شب یعنی رات بارہ بجے تک بڑھانے کافیصلہ کیا ہے ۔

اسلئے اب ناندیڑضلع میں 23جولائی بروز جمعرات کی درمیانی شب یعنی رات بارہ بجے تک لاک ڈاون وکرفیو نافذ رہے گا۔ اسکے بعد 24 جولائی سے دوکانیں صرف پیر تا جمعہ تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

صبح سات تا شام پانچ بجے تک دوکانیں حسب معمول کھلی رہیں گی ۔ ضلع کلکٹر کے احکامات کی نقل حسب ذیل ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading